پشاور ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے و پیمرا کو نوٹس

پشاور(آئی این پی)پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس جواد احسان اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے ایک ماہ کے اندر جواب طلب کر لیا۔