موٹر وے: ٹول ٹیکس ، جرمانے میں اضا فہ

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کار  ٹول ٹیکس  1800  ، ویگن ٹول  3050 روپے ہوگا  نئے ریٹ 15 جون سے نافذ ہوں گے
  اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )نے موٹر ویز و ایکسپریس ویز پر بغیر ایم ٹیگ  اور کم بیلنس کے ساتھ ا?نے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس  اور جرمانے میں اضا فہ  کر دیا  ، این ایچ اے کے مطابق ٹول کے نئے ریٹ 15 جون سے نافذ ہوں گے، این ایچ اے کے مطابق اسلام پشاور موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ کار کے  لئے  ٹول ٹیکس  850 روپے، ویگن 1300 روپے، بس 2500 روپے، ٹرک 4000 روپے، ملتان سکھر موٹر وے پر پر کار  ٹول ٹیکس  1800 روپے، ویگن 2650، بس 5500 روے، ٹرک 8650 روپے،  لاہور اسلام ا?باد موٹر وے پر کار کے  لئے ٹول ٹیکس  1800 روپے، ویگن 3050 روپے، منی بس و کوسٹر کے  لئے  4250 روپے، بس 6100 روپے، ٹرک کے  لئے  10ہزار 200 روپے ٹول ٹیکس  ہو گا۔