اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روکتے ہوئے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول لینے کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روکتے ہوئے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول لینے کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم امتناع جاری کیا،عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا