مدینہ منورہ میں لگے 100 سال پرانے درخت ہرے بھرے علاقوں میں منتقل

مدینہ منورہ (آئی این پی )مدینہ منورہ میں 100 سال پرانے درختوں کو ہرے بھرے علاقوں میں منتقل کردیا گیا۔ عرب میڈیا  رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزر ٹیفکیشن کی ایک خصوصی ٹیم نے مدینہ منورہ سے ایک صدی پرانے درختوں کو منتقل کیا ہے۔ مدینہ منورہ سے 60 کلومیٹر مغرب میں واقع گائوں الفریش میں 5 پرانے درختوں کو اسی علاقے میں موجود ہریالی والے علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ ان کی نشوونما کے لیے موزوں ماحول فراہم کیا جا سکے۔