ہمارے سیاست دان تعلیم اور امریکی معیشت کو کھوکھلا کر رہے ہیں: ٹرمپ

امریکہ میں جس اندازمیں لوٹ کھسوٹ ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی، عدالتیں  رکاوٹ نہ بنیں عدالتوں کو شفاف تحقیقات کرنا ہوں گی 
 روس،یوکرین جنگ کاخاتمہ چاہتے ہیں،ایسامعاہدہ کرنے جارہے ہیں جس سے جنگ کاخاتمہ کسی کی جیت ہارپرنہیں ہوگا:امریکی صدر
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  ہمارے سیاست دانوں نے بھی کک بیکس لیے ہیں،تعلیم اور دیگر اداروں سمیت امریکی معیشت کوکھوکھلا کر رہے ہیں،عدالتیں راہ میں رکاوٹ نہ بنیں عدالتوں کو شفاف تحقیقات کرنا ہوں گی۔ اپنے بیان میں  صدر ٹرمپ نے کہا  پریس کانفرنس میں ان افراد کے نا م لوں گاجن کوبلین، ملین ڈالرزدیئے گئے۔ٹرمپ نے کہا یوکرین جنگ بندی کیلئے تیارہیں،روس،یوکرین جنگ کاخاتمہ چاہتے ہیں،ایسامعاہدہ کرنے جارہے ہیں کہ جنگ کاخاتمہ کسی کی جیت ہارپرنہیں ہوگا