بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے حالات مزیدبگڑسکتے ‘ ہیں‘حافظ حمداللہ

 آگ پر پیٹرول ڈال کرٹھنڈک کی امید نہ رکھیں، حکومت کہہ رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے
 وفاقی اور صوبائی حکومتیں مسئلہ حل کرنے نہیں،مسئلے پر پریس کانفرنس کرنے میں ماہر ہیں
اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے حالات مزیدبگڑسکتے ہیں‘آگ پر پیٹرول ڈال کرٹھنڈک کی امید نہ رکھی جائے۔ ایک بیان میں حافظ حمداللہ رہنما جے یوآئی نے کہا کہ امن کے دعوے ایسے ہی ہیں جیسے بیمار کو دوا کے بجائے اشتہار دکھا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے حالات مزیدبگڑسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ پر پیٹرول ڈال کرٹھنڈک کی امید نہ رکھی جائے۔ صوبائی حکومت کہہ رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک اور کنٹرول میں ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ  بس عوام ہیں جو اس،،ٹھیک،،اور،،کنٹرول، کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مسئلہ حل کرنے نہیں،مسئلے پر پریس کانفرنس کرنے میں ماہر ہیں۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ اگر پریس کانفرنسوں اور دھواں دار بیانات سے امن آتا  تو وفاق اور صوبہ مل کر کب کا نوبل انعام لے چکے۔ امن کے دعوے ایسے ہی ہیں جیسے بیمار کو دوا کے بجائے اشتہار دکھا دیا جائے