چائینز کی سکیورٹی کیلئے ہر سطح پر مضبوط اقدامات کئے ہیں، چینی شہریوں اور مشترکہ مفادات کے منصوبوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے
انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے بہت مدد مل سکتی ہے:وزیرداخلہ‘چینی ہم منصب سے ملاقات
بیجنگ(آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اشتراک کا انمٹ رشتہ ہے ، کوئی اس میں دراڑ نہیں ڈال سکتا ، چائینز کی سکیورٹی کیلئے ہر سطح پر مضبوط اقدامات کیے ہیں، چینی شہریوں اور مشترکہ مفادات کے منصوبوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ بیجنگ میں چینی وزارت پبلک سکیورٹی ہیڈ کوار آمد پر چینی وزیر داخلہ وانگ ژاو ہونگ نے وفد کے ہمراہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات،انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی،پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ چائینزکی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں خصوصی پروٹیکشن یونٹ بنا رہے ہیں، سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے چینی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کی استعداد کاربڑھانے کیلئے چینی اداروں کی معاونت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے بہت مدد مل سکتی ہے