بشری بی بی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں گئی تھیں:مشال یوسفزئی

میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا:میڈیا سے گفتگو
 پشاور ہائی کورٹ  نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی‘ درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم 
  پشاور(آئی این پی )  بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ اب بھی اس بات پر قائم ہوں  بشری بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی،  وقت آنے پر سب کچھ بتائوں گی، بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلف پارٹی میں ایک لابی موجود ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے   گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میں وقت آنے پر سب کچھ بتائوں گی۔ لوگ مجھ سے خائف ہیں، اس لیے میرے خلاف ہیں۔ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔ قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔