واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکی سیاست کی تاریخ میں ایک انتہائی متنازعہ اسکینڈل کا مرکز رہنے والی مونیکا لیونسکی نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے تعلق میں میری مرضی شامل تھی لیکن کلنٹن کی غلطیاں زیادہ سنگین تھیں،جب کانگریس نے مواخذے کی کارروائی کی تھی تو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو اس وقت استعفی دے دینا چاہیے تھا۔ ایک پوڈکاسٹ پر دئیے گئے انٹرویو میں مونیکا لیونسکی نے کہا کہ کلنٹن کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لینے اور انہیں مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے بہتر راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ صدر کلنٹن کی ذمہ داری تھی کہ وہ مجھے اس پوزیشن میں نہ ڈالتے۔