اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی وی میں پنشن و واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

  اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی وی کے 13پنشنرز کی واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق،وزارت اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔  درخواست میں وفاق، وزارت اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔