حافظ آباد : فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما جاں بحق

قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لئے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،ملزم  فرار  
حافظ آباد(آئی این پی ) حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزموں نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار  تھے۔