خضدار میں فائرنگ: جے یو آئی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

نوشکی بوائز کالج کے قریب غلام سرور اورمولانا امان اللہ کو نشانہ بنایا گیا ، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے،ترجمان جے یو آئی کی واقعہ کی مذمت
خضدار(آئی این پی)خضدار کے علاقے زہری میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما غلام سرور ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے وڈیرہ غلام سرور ساتھی سمیت جاں بحق ہوئے جبکہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمی ہونے والے گارڈ کو لیویز فورس نے مقامی ہسپتال پہنچا کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس نے بتایا تھا کہ میر ظہور نادینی پر نوشکی بوائز کالج کے قریب فائرنگ کی گئی، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوئے۔ واقعہ کے متعلق مقامی لیویز مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے فائرنگ کے واقعے میں غلام سرور اور مولانا امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔