پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آ ئی کے سینئر رہنما اور ایم این اے شہریار آفریدی نے کہا ہے شیر افضل کی پارٹی کے لئے خدمات ہیں، پارٹی نے جہاں بلایا شیر افضل پہنچے، شیر افضل مروت کے لیے بانی چیئرمین عمران خان سے بات کروں گا۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے، قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔