پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پرعمران خان ناراض تھے
بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت پر برہمی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو شیرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں،پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا، شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔