آرمی چیف کا دورہ برطانیہ ، شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی ساتویں کانفرنس میں شرکت کریں گے
ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل کے موضوع پر خطاب  او ر اہم ملاقاتیں کریں گے
 راولپنڈی، لندن(آئی این پی )آرمی چیف   جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ  پہنچ گئے ۔جہاں  تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گرائونڈ میں انکا شاندار استقبال کیا گیا اورپروقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں