لاہور ( کرائم رپورٹر) بارشوں کی قلت پرفصلوں کو نقصان کے خدشات پرمحکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب بھرمیں نماز استسقا ادا کی گئی۔لاہور، رحیم یارخان سمیت مختلف اضلاع میں محکمہ زراعت کے دفاتر میں نماز استسقا ادا کی گئی ،افسروں سمیت شہریوں نے شرکت کی اورباران رحمت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی۔