جنوبی کوریا: مسافر فیری چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گئی، 267 افراد کو بچا لیا گیا

سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا کی ایک مسافر فیری جس پر 267 افراد سوار تھے، ملک کے جنوب مشرقی ساحل کے قریب چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گئی ہے، تاہم کوسٹ گارڈ کے مطابق تمام 267 مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ملکہ جینوویا ٹو نامی یہ فیری  گزشتہ شام جانگسان جزیرے کے قریب غیر آباد جزیرے جوگدو کے پاس چٹانی ریف پر پھنس گئی۔