آئی ایم ایف والے چیف جسٹس سے کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گئے وفاقی وزیر قانون

آئی ایم ایف کا وفد ججوں سے نہیں چیف جسٹس سے ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، عدلیہ کے کچھ پروگراموں کیلئے بین الاقوامی ادارے فنڈنگ کرتے ہیں
آئی ایم ایف وفدکی حدود نہیں وہ کیسوں کے میرٹ پر بات کریں‘آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں عدالتوں میں یہ ہورہا ہے اس پر ایکشن لیں:سینیٹ میں اظہار خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے  آئی ایم ایف کا وفد ججوں سے نہیں چیف جسٹس سے ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، عدلیہ کے کچھ پروگرام ہیں جن کیلئے بین الاقوامی ادارے فنڈنگ کرتے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا  آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں عدالتوں میں یہ ہورہا ہے اس پر ایکشن لیں۔انہوں نے کہا  چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں  کیسز کے میرٹ پر بات کریں۔