اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سپریم کورٹ آمد میں دبائو والی بات نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کی حکمرانی آئی ایم ایف کے ساتھ انتظام کا حصہ ہے، وفد کی آمد کوئی دبائو والی بات نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا ڈومین ہے، وفد سپریم کورٹ کے ذیلی ادارے لا اینڈ جسٹس کمیشن سے ملا ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی ادارے رول آف لا پر نظر رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں نئے 7 ججز کی تقرری کی سمری ایوان صدر کو بھجوادی ہے، جس کی منظوری پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔