6رکنی وفد کی چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سپریم کورٹ میں ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی‘ آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، یہ ہمارا کام نہیں ساری تفصیل بتائیں
وفد نے کہا معاہدوں کی پاسداری اور پراپرٹی حقوق کے بارے میں ہم جاننا چاہتے ہیں، میں نے جواب دیا اس پر اصلاحات کر رہے ہیں، آپ بہترین وقت پر آئے ہیں:چیف جسٹس یحیی آفریدی
عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوادیا، وہ طے کریں گے معاملہ آرٹیکل 183 کی شق تین کے تحت آتا ہے،بینچ نے ہی اس معاملے کو دیکھنا ہے ‘ جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ لانے کا حامی ہوں: صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 6 رکنی وفد کی چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سپریم کورٹ میں ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی، چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی، ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی وفد سے بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کا 6 رکنی وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگیا۔ دریں اثنا آئی ایم ایف سے کے خصوصی وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقات پر بریف کروں گا، بانی پی ٹی آئی کے خط پر بات کروں گا، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پر بھی بات کروں گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، میں نے وفد کو بتایا یہ ہمارا کام نہیں ہے آپکو ساری تفصیل بتائیں، میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے وفد کو بتایا ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹس کرتی ہیں، وفد نے کہا معاہدوں کی پاسداری اور پراپرٹی حقوق بارے ہم جاننا چاہتے ہیں، میں نے جواب دیا اس پر اصلاحات کر رہے ہیں۔ میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا، یہ بھی بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائی کورٹس کرتی ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ وفد نے کہا کہ معاہدوں کی پاسداری اور پراپرٹی حقوق کا ہم جاننا چاہتے ہیں، میں نے جواب دیا اس پر اصلاحات کر رہے ہیں، آپ بہترین وقت پر آئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے پروٹیکشن آف پراپرٹی رائٹس سے متعلق تجاویز دیں، میں نے انہیں بتایا کہ ہم تجویز دیں گے، ہائی کورٹس میں جلد سماعت کے لیے بینچز بنائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے وفد سے کہا کہ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ دو طرفہ ہونا چاہیے حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ لانے کا حامی ہوں، میرے بھائی ججز جو کارپوریٹ کیسز کرتے تھے، وہ آجکل کیسز ہی نہیں سن رہے۔ آئندہ ہفتے سے 2 مستقل بینچز صرف کریمنل کیسز سنا کریں گے، سزاے موت کے کیسز تیزی سے سماعت کے لیے مقرر کررہے ہیں، ججز لائینگے تب ہی کیسز سماعت کیلئے فکس ہونگے ۔