بھارت میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے 4 ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کرکے لاش جلادی

دھول پور (آئی این پی) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور میں 4 ماہ کی حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر جہیز کے مطالبات پر اس کے سسرالیوں نے قتل کر دیا۔ملزمان نے مقتولہ کے والدین کو اطلاع دیے بغیر اس کی لاش جلا دی اور گائوں سے فرار ہو گئے۔مقتولہ کی شناخت 24 سالہ گڑیا کے نام سے ہوئی ہے، جس کی شادی پنکج ٹھاکر سے ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گڑیا کو ہفتے کے روز اس کے سسرال، گاں انچھاپورا میں قتل کیا گیا، جس کے بعد سسرالیوں نے گائے کے گوبر کے اپلے جمع کر کے چتا بنائی اور آخری رسومات ادا کر دیں۔