بیجنگ (آئی این پی )چین کی مشہور بیٹری ساز کمپنی CATL نے یورپ کے لیے شین شنگ پرو نامی سپر فاسٹ چارجنگ، طویل رینج اور لمبی عمر والی نئی بیٹری ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ۔کمپنی کے مطابق یہ بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ یہ نہ صرف طویل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ چند منٹوں میں چارج ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔