مریم نواز کی ملاقاتیں چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائے گی

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بیجنگ میں مصروفیت سے بھر پوردن ،5وزٹ، 5ملاقاتیں ‘ایم او یوپر دستخط‘بلیو ٹیک کلین ائیر الائنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
 سی جی تان ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ ،جدید ترین ہیلتھ سسٹم کا بھی مشاہدہ،سی جی تان ہسپتال کیساتھ ٹیلی میڈیسن لنک قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ 

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے دورہ چین کے پہلے روزبیجنگ میں مصروفیت سے بھرپوردن گزارا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایک ہی دن میں5وزٹ اور5ملاقاتیں کیں اورمتعدد ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے، وزیراعلی مریم نوازشریف نے سب سے پہلے روبوٹک زرعی آلات بنانے والی کمپنی اے آئی فور س ٹیک ہیڈ آفس کا دورہ کیا- کاشتکاروں اور زراعت کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئیں۔ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی موجودگی میں محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای اونے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ اور روبوٹک مشینری کا خود مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہارکیا اورکہا کہ پنجاب میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی دعوت پر اے آئی فور س ٹیک کے ماہرین پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا نے کے لئے جلد دورہ کرے گا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بلیو ٹیک کلین ائیر الائنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اورژونگ گی یون کن بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے چیئرمین مسٹر زی ہونگ شنگ سے ملاقات کی۔