چینی کمپنی سب سے زیادہ طاقتور بیٹری والا فون بنا ڈالا، 6 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی

بیجنگ (آئی این پی )چینی کمپنی سب سے زیادہ طاقتور بیٹری کا حامل فون بنا ڈالا۔  ایسا اسمارٹ فون جسے 6 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چینی کمپنی نے ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی چارجنگ چھ ماہ تک برقرار رہے گی، عام استعمال کی صورت میں یہ موبائل فون دو یا تین ماہ تک بغیر چارج کئے استعمال کیا جا سکے گا۔اس فون کو اگر آپ بالکل استعمال نہیں کرتے تو اس کی بیٹری کو چھ یا اس سے زائد عرصے تک دوبارہ چارج نہیں کرنا پڑے گا۔ اس فون کی بیٹری 33000 ایم اے ایچ ہے۔