لاہور (کرائم رپورٹر)راوی ٹا ئون میں جعلی تلسی، بمبئے سپاری،اناردانہ تیار کرنے پر یونٹ بند کرکے مقدمہ درج کرادیا گیا جبکہ موقع سے2500کلو انتہائی ناقص جعلی تلسی، بمبئے سپاری اور پان مصالحہ تلف،بھاری مقدار میں جعلی پیکنگ اور 6مشینیں ضبط کردیں۔ بتایا گیا کہ یونٹ میں جعلی تلسی، بمبئے سپاری،پان مصالحہ انار دانہ اور املی بنائی جارہی تھی۔ ناقص سپاری کو کھلے رنگ اور مصنوعی فلیورز لگا کر جعلی سپاریاں تیار کی جا رہی تھیں۔ املی انار دانہ تیار کرنے کے لیے انتہائی ناقص خام مال استعمال کرنے پر کارروائی کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق تیار سپاریاں ،املی انار دانہ کو اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر سپلائی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔