واشنگٹن (آئی این پی)امریکی ریاست اوہائیو میں ایک معلمہ کو ایک طالب علم کے ساتھ دو ہزار ڈالر کی پیشکش کرتے ہوئے اپنے شوہر کے قتل کا معاہد ہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ڈیمیٹریس نے 26 مارچ کو ایک طالب علم سے رابطہ کیا اور اسے اپنے شوہر کے قتل کے بدلے دو ہزار ڈالر دینے کی پیشکش کی، طالب علم کو ابتدائی طور پر 250 ڈالر نقد دیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق منصوبہ اس وقت ناکام ہوا جب طالب علم کی ماں نے اپنے بیٹے کے فون پر ڈیمیٹریس کے ساتھ ٹیکسٹ پیغامات دیکھے اور فورا پولیس کو اطلاع دی؎