شادی میں مجرموں کو مدعو کرنے پر پولیس کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

جے پور(آئی این پی)  بھارتی ریاست راجستھان پولیس کے ایک کانسٹیبل کو اپنی شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر خطرناک اور مطلوب ملزمان کی شرکت پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد حکام نے فوری طور پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی، برطرف کیے جانے والے کانسٹیبل اشوک بشنوئی ضلع جھالاواڑ میں تعینات سپیشل ٹیم کا حصہ تھے، ان کی شادی ناگور میں ہوئی جہاں راجستھان اور مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے متعدد مبینہ جرائم پیشہ افراد نے شرکت کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد دولہا کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں اور تقریب کے دوران نوٹ نچھاور کر رہے ہیں