لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیاذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں خرم سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون۔باغبانپورہ میں توقیر سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں حنیف سے 1 لاکھ35 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔گرین ٹاون میں التمش سے1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون,مصطفی آباد میں باسط سے 1لاکھ 20 ہزار نقدی اور موبائل فون،ہڈیارہ میں طفیل سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور نواب ٹاون سے گاڑیاں جبکہ مزنگ ٹبی سٹی اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔