شہریوں سے نقدی، موبائل، زیورات لوٹ لئے گئے ، مختلف مقامات سے گاڑیاں و موٹرسائیکلیں چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ستوکتلہ میں اجمل سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں شاہ میر سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں شکیل سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں شہباز سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں آفاق سے 1 لاکھ 20 روپے اور موبائل فون، شالیمار میں بلال سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گرین ٹاؤن اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ، لٹن روڈ اور مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔