رانا ٹا ئون میں گودام پر چھاپہ،2 ملزم گرفتار ،جعلسازی کامقدمہ درج
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی فوڈاتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اسد اللہ رانا ٹا ئون میں گودام پر چھاپہ، 33ہزار 750 کلو غیر ملکی ایکسپائر پراڈکٹس کی بڑی کھیپ ضبط کر کے جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مقدمہ درج،2ملزمان گرفتار کرا دیے گئے،11ہزار 100لٹر جوس اور سیرپ، 2ہزار 88کلو ملک پا ئوڈر، 310لٹر جیلی، 2ہزار کلو جام، 3200کلو ویفلز اور دیگر اشیا ضبط کی گئی، 3دن کی طویل ریکی کے بعد گودام کا پتہ لگا کر کارروائی کی گئی۔ معروف غیر ملکی کمپنی کی ایکسپائر پراڈکٹس کے لیبل تبدیل کیے جا رہے تھے،ایکسپائرڈ اور ٹیمپرڈ فوڈ آئٹمز بر آمد کی گئیں، سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ ریٹیلر سے ڈسٹری بیوشن اور ہول سیلرز تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جاری ہے، پی ایف اے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن، کاروبار بند کر دیا جائے گا۔