اسلام آباد میں آئندہ ہفتے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دو اہم بل پیش کیے جانے کی توقع ہے۔پہلا بل مدراس کی رجسٹریشن سے متعلق ہوگا جس کے تحت مدراس کی قانونی حیثیت کو مزید مستحکم کرنے اور ان کی انتظامیہ کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔دوسرا اہم بل فیک نیوز سے متعلق پیکا ایکٹ (پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) میں ترمیم کا ہے، جس میں سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قوانین تجویز کیے جائیں گے۔
اس ترمیمی بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اور توقع کی جا رہی ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد یہ قانون نافذ کر دیا جائے گا۔دونوں بلوں کا مقصد قانونی دائرہ کار کو بہتر بنانا اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنا ہے، خاص طور پر سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی فیک نیوز اور مدراس کی رجسٹریشن کے حوالے سے پائی جانے والی بے قاعدگیوں کا سدباب کرنا۔