سپریم کورٹ کے فیصلے عوام میں عدم اعتماد بڑھا رہے ہیں:لیاقت بلوچ

سپریم کورٹ کے فیصلے عوام میں عدم اعتماد بڑھا رہے ہیں:لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان فیصلوں سے عوام میں عدم اعتماد کی خلیج مزید بڑھ رہی ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ نظریہ ضرورت کے فیصلوں نے ملک و ملت کو سنگین نقصان پہنچایا ہے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے عوام کے درمیان بے اعتمادی کو بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی سماعت کے حوالے سے مطالبہ کیا کہ اسے فل بینچ میں سنا جائے کیونکہ اس ترمیم سے عدالتی نظام متاثر ہو رہا ہے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے نئے معاہدوں کے بعد عوام کو براہ راست بجلی یونٹ پر ریلیف دیا جائے تاکہ انہیں فوری طور پر فوائد حاصل ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کا آن لائن اجلاس آج ہوگا جس میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔