لاہور( آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔جسٹس شاہد کریم 17دسمبر کو کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھاہے۔عدالت نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو کی تعمیر کے لئے درختوں کومنتقل کرنے کی ہدایت جبکہ نئے درخت لگا کرآلودگی کی چیکنگ کے آلات نصب کرنے کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔