ہائیکورٹ‘سموگ تدارک کیلئے سماعت ملتوی

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے روبرو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخواستیں سماعت کے لیے مقرر تھیں۔