لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوسری جانب قصور کی گرین بیلٹ کی بحالی کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فیروزپور روڈ قصور گرین بیلٹ کی پنجاب حکومت کے وکیل کو رپورٹ جمع کر انے کی مہلت دے دی۔