سکول تعمیر کرنا مقصد نہیں بلکہ بچوں کا داخلہ اور معیاری تعلیم یقینی بنانا ہے، سید مراد علی شاہ

کراچی(آئی  این پی ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے تمام اپ گریڈ اسکول 2 اپریل 2027 سے فعال کرنے کی ہدایت کر دی  اور کہا ہے کہ صرف اسکول تعمیر کرنا مقصد نہیں بلکہ بچوں کا داخلہ اور معیاری تعلیم یقینی بنانا ہے۔صوبائی وزیراعلی کی زیر صدارت محکمہ اسکول تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں اپ گریڈ اسکولوں میں اساتذہ، طلبہ اور ضروری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ مارچ 2027 تک مکمل ہونے والے اسکول 2 اپریل تک فرنیچر اور اساتذہ سمیت مکمل طور پر تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اسکول تعمیر کرنا مقصد نہیں بلکہ بچوں کا داخلہ اور معیاری تعلیم یقینی بنانا ہے