اقلیتی برادریوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے:شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 2009 میں صدر آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر کو اجاگر کرنے کے لیے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 11 اگست 1947 کی تقریر میں قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مکمل آزادی کی بات کی تھی، لہذا اقلیتی برادریوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست پاکستان اور ہر حکومت کی ذمہ داری ہے۔