واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر جو بائیڈن نے مسلم اور عرب مخالف نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی جاری کر دی جس میں تعصب کو ختم کرنے کے لیے فوری اور مسلسل اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ کے بعد مسلم اور عرب مخالف نفرت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 64 صفحات پر مشتمل یہ دستاویز نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے۔یہ دستاویز ستمبر 2023میں وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کی گئی سام دشمنی سے لڑنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی آئینہ دار ہے۔