جرائم کی شرح میں کمی کرنے کی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے،صاحبزادہ بلال عمر

فیصل آباد(آ ئی این پی)سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ہے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا تے ہوئیجرائم کی شرح میں نمایاں کمی کرنے کی حکمت عملی عمل پیرا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ جرائم کی شرح میں نمایاں کمی بہترین قیادت، حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔جرائم کی روک تھام کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس اور ہاٹ سپاٹ ایریاز پر گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔