دیر آئے درست آئے، سہیل آفریدی کی آمد خوش آئند ہے: امیر مقام

  سب کی  اپنی جماعتیں اور سیاسی وابستگیاں ہیں لیکن بالآخر ہم سب ایک پاکستان کا حصہ   ہیں
سہیل آفریدی نے اعتراف کیا دہشتگردوں نے بعض علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر قبضے کئے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد دیر سے سہی مگر درست ہے اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔اپنے ایک بیان  میں  امیر مقام نے کہا کہ سہیل آفریدی کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا گیا اور شکریہ بھی ادا کیا گیا، ہم سب کی اپنی اپنی جماعتیں اور سیاسی وابستگیاں ہیں لیکن بالآخر ہم سب ایک پاکستان کا حصہ ہیں اور قومی مفادات پر اتفاق ناگزیر ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سہیل آفریدی نے خود اعتراف کیا کہ دہشتگردوں نے بعض علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر قبضے کیے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے