شہریار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

 لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی ہمشیرہ رضائے الہی سے وفات پاگئیں۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری ہمشیرہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں، نمازِ جنازہ گڑھی رسالدار قبرستان میں ادا کی گئی۔