پشاور(خصوصی رپورٹ )پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا۔ اسد قیصر، شہریار آفریدی سمیت دیگر رہنمائوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اسد قیصر، شہرام ترکئی، شہریار آفریدی کو حفاظتی ضمانت دے دی، صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی بھی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔عدالت نے وفاقی اداروں سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔