میرا خیال ہے عمران خان کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے:سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ کے ساتھ ذاتی تعلق ہے یہ مبالغہ نہیں ہے، میرا خیال ہے عمران خان کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے، ن لیگ مبارکبادیں بھی دے رہی اور دھمکیاں بھی،یہ لوگ اتنے ہی تگڑے تھے تو پرانی ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کرتے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور محمد بن سلمان کے بھی اچھے تعلقات ہیں، اسی لئے پہلی کال ان کی ریسیو کی۔انہوںنے کہا دنیا میں دو لیڈرشپ اس وقت پریشان ہے ایک یوکرین کا صدر اور دوسرا ن لیگ کا صدر، ٹرمپ نے ابھی حلف نہیں لیا لیکن رانا ثنا اللہ چاہتے ہیں کوئی بڑا جھگڑا شروع کیا جائے۔