لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

لکی مروت(آئی این پی ) او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹنی-2کنویں میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2  او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔