خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

 پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا وزیرستان بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔تیل و گیس کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی، ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96ملین کیوبک فٹ گیس دریافت کی گئی جبکہ 20بیرل خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔ اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28مئی 2024 کو کیا گیا تھا۔