سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

 کراچی(آئی این پی ) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ سندھ کے علاقے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی انتظامیہ نے قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات پاکستان سٹاک ایکس چینج کو ارسال کردی ہیں۔ خط کے مطابق شاہ بندر بلاک میں جھم ایسٹ ایکس ون سے یومیہ 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ذخائر مل رہے ہیں، جھم ایسٹ ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 150بیرل سے زائد ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل کیے جارہے ہیں۔