شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

 اسلام آباد (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اس حوالے سے ماڑی پٹرولیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔