احتجاج کرکے غلطی ہوگئی لیکن گولی کیوں چلی؟:علی محمد خان

اسلام آباد میں جو کچھ ہوا حکومت کو جواب دینا پڑے گا، مظاہرین کو بلوائی اور دہشتگرد کہنا درست نہیں
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ آج پیرکو اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں گے، احتجاج کرکے غلطی ہوگئی لیکن گولی کیوں چلی؟ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ، اس کا حکومت کو جواب دینا پڑے گا،مظاہرین کو بلوائی اور دہشتگرد کہنا درست نہیں، گنڈاپور کو مجبوری میں بشریٰ بی بی اور اپنی جان بچانی پڑی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم شرمسار ہیں کہ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں اپنے دارالحکومت میں اپنے حق کیلئے آئے لوگوں پر گولی چلی ہے ،جو گولیاں دشمن کیلئے تھیں وہ ہمارے بچوں کے سینوں میں کیوں پیوست ہوئیں؟اس کا جواب دینا پڑے گا۔جان چاہے رینجرز اور پولیس والوں کی گئی یا احتجاج کرنے والے کی، ہی تو سب پاکستانی، مظاہرین کو بلوائی اور دہشتگرد کہناکیا ٹھیک ہے؟ ۔