ڈارون ٹیسٹ: اسٹارک اور مہدی حسن کے درمیان تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈارون ٹیسٹ: اسٹارک اور مہدی حسن کے درمیان تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ڈارون ٹیسٹ کے دوران مچل اسٹارک اور بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کے درمیان تکرار ہوگئی۔

 یہ واقعہ 21ویں اوور میں پیش آیا جب مہدی نے پوائنٹ پر شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی اور پچ کے وسطی حصے پر دوڑتے ہوئے امپائر کمار دھرماسینا نے انہیں خبردار کیا۔مہدی نے کہا کہ اسٹارک راستے میں آگئے تھے، جس پر اسٹارک نے غصہ دکھاتے ہوئے انہیں پچ کے محفوظ حصے اور اپنے فالو تھرو سے دور رہنے کا کہا۔ جواب میں مہدی نے بتایا کہ وہ گیند پر توجہ دے رہے تھے، اس لیے فالو تھرو نظر نہیں آیا، جس پر اسٹارک نے طنزیہ انداز میں کہا، "اب آپ بنگلادیش میں نہیں ہیں۔"یہ تکرار کھیل کے دوران ایک دلچسپ لمحہ بن گئی، جس سے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی ظاہر ہوئی۔