بنگلادیش کے مہدی حسن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا

بنگلادیش کے مہدی حسن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کے مہینے کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

مہدی حسن نے اپریل میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث وہ اس ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے زمبابوے کے بلیسنگ موزا ربانی اور نیوزی لینڈ کے بین سئیرز کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔